Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں تاش کے مقابلے، خواتین کی 20 ٹیمیں بھی شریک

تاش مقابلوں میں 18 ہزار افراد شریک ہوں گے جن میں خواتین کی 20 ٹیمیں بھی شامل ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض میں تاش مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے جس میں خواتین کی 20 ٹیموں سمیت 18 ہزار افراد شریک ہو رہے ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق تاش مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والوں میں مجموعی طور پر 20 لاکھ ریال انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ریاض میں تاش مقابلہ اس سے پہلے دو مرتبہ منعقد کیا جاچکا ہے تاہم حالیہ مقابلوں کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی مرتبہ خواتین بھی شریک ہو رہی ہیں۔

سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’تاش مسابقہ 22 فروری تک جاری رہے گا جس میں مختلف ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔‘

اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ’مقابلوں کے لیے 4 مختلف ہال ہیں جن میں دو ہزار افراد بیک وقت کھیل سکیں گے۔‘
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’تاش مقابلوں کے لیے 512 ٹیبل ہیں۔ مختلف ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر8191 مقابلے ہوں گے۔‘

مقابلے میں اول پوزیشن پانے والے کو 10 لاکھ ریال، دوسری پوزیشن پانے والے کو 5 لاکھ ریال، تیسرے پوزیشن والے 3 لاکھ ریال جبکہ چوتھی پوزیشن پانے والے کو دو لاکھ ریال انعام دیا جائے گا۔

شیئر: