Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاش کے مقابلوں میں خواتین کی شرکت

مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 20 لاکھ ریال سے زیادہ انعامی رقم دی جائے گی ( فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض میں تاش کے مقابلوں کا انعقاد 6 سے 13 فروری کو ہوگا جس میں پہلی مرتبہ خواتین بھی شرکت کریں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 20 لاکھ ریال سے زیادہ انعامات دیے جائیں گے۔‘
  • باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’مقابلے کا انعقاد ریاض فرنٹ ایریا میں ہوگا۔ یہ بنیادی طور پر پہلے کی طرح مردوں کے لیے ہی ہے تاہم اس مرتبہ اس میں خواتین بھی شرکت کریں گی۔‘

توقع ہے کہ اس مرتبہ شرکا کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر جائے گی ( فوٹو: ٹوئٹر)

اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’تاش مقابلوں میں شرکت کے خواہش مند جلد از جلد خود کو آن لائن پورٹل میں رجسٹرڈ کروائیں۔‘
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس مرتبہ مقابلے میں شرکا کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔ ان میں مرد و خواتین دونوں ہوں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں تاش عوامی دلچسپی کا کھیل ہے جس کے لیے اس سے پہلے بھی کئی مقابلے منعقد ہوچکے ہیں۔
 

شیئر: