Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: آتشزدگی کے نتیجے میں 8 بچے ہلاک

شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی پر قابو پانے کے بعد ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ آگ خود بخود نہیں لگی بلکہ کسی تخریبی کارروائی کا نتیجہ ہے‘ ( فوٹو: القبس)
کویت میں ایک مکان میں آتشزدگی کے باعث 8 بچے ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پانچ کو بچا لیا گیا ہے۔ 
مقامی اخبار القبس اور الانباء کے مطابق واقعہ اتوار کو صباح سٹی میں پیش آیا، ہلاک ہونے والے بچے سگے بھائی تھے۔
کویتی محکمہ شہری دفاع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہلاک شدگان میں سب سے بڑے بچے کی عمر 14 سال جبکہ سب سے چھوٹا 8 ماہ کا ہے۔‘
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’واقعہ کے وقت گھر میں دو خادمائیں موجود تھیں جن میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری فرار ہے۔‘
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی پر قابو پانے کے بعد ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ آگ خود بخود نہیں لگی بلکہ کسی تخریبی کارروائی کا نتیجہ ہے۔
زیر حراست خادمہ سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ مفرور خادمہ صوفے میں آگ لگا کر فرار ہوگئی تھی۔‘
محکمہ شہری دفاع نے مزید بتایا کہ ’گھر میں موجود 5 دیگر بچوں کو بچالیا گیا تاہم دم گھنٹے کے باعث ان کی حالت نازک ہے، انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شیئر: