Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: انڈیا اور بنگلہ دیش سمیت 7 ممالک کے شہریوں پر پابندی

کویت نے انڈیا، بنگلہ دیش، فلپائن، سری لنکا، لبنان، مصر اور شام سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگا دی ہے (فوٹو: القبس)
کویت نے انڈیا اور بنگلہ دیش سمیت 7 ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگا دی ہے۔
کویتی کابینہ نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہنگامی اجلاس منعقد کر کے فیصلہ کیا ہے کہ انڈیا اور بنگلہ دیش سمیت فلپائن، سری لنکا، لبنان، مصر اور شام سے آنے والے مسافروں پر پابندی اور مذکورہ ممالک سے پروازیں معطل کی جائیں۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق کابینہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ مماک سے اقامہ ہولڈروں سمیت کسی بھی ویزے پر آنے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی‘۔
کویتی کابینہ نے کہا ہے کہ ’گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ان ممالک میں رہنے والے کسی بھی ملک کے شہری کو کویت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی‘۔
کابینہ نے کہا ہے کہ ’فیصلے کا اطلاق فوری ہوگا اور یہ 7 دن تک رہے گا۔ بعد ازاں اس پر نظر ثانی ہوگی‘۔
کابینہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ممالک سے آنے والے کویتی شہریوں کو ضابطے کے مطابق قرنطینہ میں رکھا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے کویت نے چین، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، اٹلی، سنگاپور، جاپان اور عراق کی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
 

شیئر: