Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 472 کیسز، کل 65 ہلاکتیں

ریاض میں سب سے زیادہ مریضوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹوآیا(فوٹو ، سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ’کورونا وائرس‘ میں مبتلا مزید چار سو 72 افراد کی تصدیق ہونے کے بعد ’کووڈ 19 ‘ کے مجموعی مریضوں کی تعداد چار ہزار نو سو 34 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کی جانب سے یومیہ بنیاد پر منعقدہ پریس کانفرنس کے حوالے سے ویب نیوز ’سبق‘ کا کہنا ہے کہ پیر 13 اپریل کو سعودی عرب کے محتلف شہروں میں کورونا وائرس کے مزید 472 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس مرض سے گزشتہ 24 گھنٹے دوران چھ افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے۔

کووڈ 19 سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 44 افراد شفایاب ہوئے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

ترجمان وزارت صحت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف شہروں میں زیر علاج 44 افراد صحتیات بھی ہوئے ہیں جس کے ساتھ اب تک ’کووڈ 19‘ سے 805 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ریاض میں رہے جن کی تعداد ایک سو 18 ہے جبکہ مدینہ میں ایک سو 13، مکہ میں 95 ، جدہ 80، تبوک میں 22، عرعر، خلیص اور طائف میں آٹھ ، آٹھ مریض سامنے آئے، خمیس مشیط میں مریضوں کی تعداد پانچ رہی ۔ بریدہ میں دو اور ایک ایک مریض قنفذہ ، نجران، سبت العلایا، الخرج ، الظہران اور احد رفیدہ میں ہے۔

کورونا سے بچاو کےلیے گھروں پر رہنا ضروری ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

ترجمان صحت ڈاکٹرمحمد العبدالعالی کا کہنا تھا کہ وزارت صحت نے جن احتیاطی تدابیر کے بارے میں لوگوں کو ہدایات جاری کی ہیں ان پر عمل  کرنا اس مرض سے خلاصی کےلیے اشد ضروری ہے۔ یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے گھروں میں رہیں اور بلا اشد ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

شیئر: