Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کا منصوبہ تیار

سعودی عرب میں کورونا ٹیسٹ کی شرح بہت اچھی ہے-(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان العبد العالی  نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا ٹیسٹ کی شرح بہت اچھی ہے- فی ملین 3540 تک ٹیسٹ کا تناسب پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا  کہ سعودی عرب آبادی کی تعداد اور  کورونا ٹیسٹ کے معیار کے حوالے سے دنیا کے بہترین ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا کہ آئندہ مرحلے میں مملکت بھر میں کورونا ٹیسٹ زیادہ بڑے پیمانے پر کیاجائے گا- اس کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے-
  ریاض میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو یہ اطمینان دلانا چاہتے ہیں کہ مملکت میں کورونا ٹیسٹ مسلسل ہورہے ہیں اور ہر روز اس کاا دائرہ وسیع سے وسیع تر کیا جارہا ہے-
العبد العالی نے بتایا کہ جو ٹیسٹ ہورہا ہے وہ عام نوعیت کا نہیں بلکہ لیبارٹری ٹیسٹ ہے- جس سے وائرس کے جین کی موجودگی یا عدم موجودگی کا پتہ لگ جاتا ہے-

فی ملین 3540 تک ٹیسٹ کا تناسب پہنچ چکا ہے۔(فوٹوعکاظ)

 یااد رہے کہ سعودی عرب میں قرنطینہ اور گھر میں الگ تھلگ کیے جانے والے افراد کی تعداد 40 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے-
وزارت صحت کے ترجمان نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کورونا وائرس سے متعلق اگر کسی کے ذہن میں طبی استفسار ہو تو 937 پر رابطہ کرکے جواب حاصل کیا جاسکتا ہے-

شیئر: