Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب تک 3 لاکھ 52 ہزار کورونا ٹیسٹ

چوبیس گھنٹوں کے دوران 12780 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا.(فوفٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہےکہ وزارت صحت کی ٹیموں نے اب تک 3 لاکھ  52 ہزار 555 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیاجا چکا- گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12780 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا.
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے سعودی عرب میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق تمام اعدادوشمار اپنی ویب سائٹ پر جاری کیے ہیں.
الوطن اخبار نے بنی مالک سیکٹر کے محکمہ صحت کے حوالے سے بتاایا کہ وہ اب تک 15 ہزار افراد کا کورونا ٹیسٹ مکمل کرچکا ہے.

وزارت صحت نےاعدادوشمار اپنی ویب سائٹ پر جاری کیے ہیں.(فوفٹو سبق)

تربیت یافتہ میڈیکل ٹیمیں طائف کمشنری میں واقع بنی مالک کے باشندوں کو نئے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے مربوط پروگرام کے تحت ایکٹیو ٹیسٹ مہم چلائے ہوئے ہے.
 میڈیکل ٹیموں نے بنی مالک سیکٹر میں غیرملکی ورکرز کے 12 کیمپوں میں پہنچ کر ٹیسٹ کیا ہے.

 میڈیکل ٹیموں نےغیرملکی ورکرز کے کیمپوں میں ٹیسٹ  کیے ہیں.(فوفٹو سبق)

بنی مالک محکمہ صحت کے افسران نے طائف کمشنری کے متعلقہ اداروں کے تعاون سے ایک مکان خالی کرایا جہاں 21 غیرملکی ورکرز رہائش پذیر تھے.
ورکرز کی رہائش صحت ضوابط کے خلاف تھی- ورکرز کو ایک اور عمارت میں منتقل کیا گیا جو حفظان صحت کے ضوابط کے عین مطابق تھی.
 

شیئر: