Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں بارش اور آندھی متوقع

جازان، عسیر اور باحہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی.(فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ  ہفتہ 30 مئی کو سعودی عرب کے تین علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی.
جازان ، عسیر اور باحہ میں بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق گرد آلود ہواؤں سے تبوک، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ اور حدود شمالیہ کے بعض علاقوں الجوف، حائل ، القصیم اور ریاض میں حد نظرمحدود ہوجائے گی. گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ نجران تک پھیل جائے گا.
بحیرہ احمر میں لہریں ڈھائی میٹر تک اونچی اٹھیں گی. ہوائیں شمال مغرب سے شمال کی جانب چلیں گی.

بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی.(فوٹو سوشل میڈیا)

ماہر موسمیات زیاد الجہنی نے بتایا کہ الخرخیر جیسے سعودی شہر، سلطنت عمان  میں آنے والی موسمی تبدیلیوں سے متاثر ہوں گے. عمان میں ان دنوں سیلاب آیا ہوا ہے. سعودی عرب کے سرحدی شہروں میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے.
ایک اور ماہر موسمیات ابو عبدالرحمن الصخری نے بتایا کہ ہفتے کو شروع ہونے والی آندھی کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہے گا- اس سے مشرقی ریجن کے علاقے متاثر ہوں گے- عراق اور کویت میں بھی گرد آلود ہوائیں چلیں گی-
الصخری کے مطابق پیر، منگل اور بدھ کو آندھی کا زور ٹوٹ جائے گا البتہ جمعرات سے دوبارہ آندھیاں شروع ہوں گی اور کئی دن تک اس کا سلسلہ جاری رہے گا.
مملکت کے مختلف علاقوں خصوصا جازان، عسیر اور باحہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی.

شیئر: