Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا 388 نئے مریض

’کویت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 38074 ہوگئی ہے جن میں سے 29512 شفایاب ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: القبس)
امارات میں جمعرات کو کورونا کے 388 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کویت میں دو مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں 40 ہزار افراد کا عام معائنہ ہوا ہے‘۔
’معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے عام معائنے کے دوران نئے مریضوں کی انکشاف ہوا ہے‘۔
’گزشتہ دن 704 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ تین مریض ہلاک ہوئے ہیں‘۔
وزات صحت نے بتایا ہے کہ ’اب تک کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 43752 ہوگئی ہے جن میں سے 30241 افراد شفایاب ہوگیے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 298 ہوگئی ہے‘۔
دوسری طرف کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 541 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے‘۔
ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر عبد اللہ السند نے بتایا ہے کہ ’نئے مریضوں میں 283 کویتی شہری ہیں جبکہ باقی غیر ملکی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 38074 ہوگئی ہے جن میں سے 29512 شفایاب ہوئے ہیں ‘۔

شیئر: