Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ممالک میں نئے مریضوں کی تصدیق، مصر میں معمر خاتون شفایاب

’ فتحیہ نامی معمر خاتون کو قرنطینہ مرکز میں داخل کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
مصر میں ایک 96 سالہ معمر خاتون کورونا سے شفایاب ہوگئیں۔
مصری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’فتحیہ نامی معمر خاتون کو قرنطینہ مرکز میں داخل کیا گیا تھا‘۔
’کچھ عرصے زیر علاج رہنے کے بعد وہ مکمل شفایاب ہوگئیں اور ہسپتال سے فارغ ہوکر گھر چلی گئی ہیں‘۔
دوسری طرف مصری وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1567 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے‘۔
’کورونا کے باعث 94 افراد ہلاک ہوئے ہیں، کل تعداد 1766 ہوگئی ہے‘۔
’ملک میں کورونا کےمریضوں کی کل تعداد 47856 ہے‘۔
عمان :
عمانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’آج بدھ کو کورونا کے 810 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے‘۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت نے بتایا ہے کہ ’نئے مریضوں میں 468 عمانی شہری جبکہ باقی غیر ملکی ہیں‘۔
’سلطنت عمان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ 24079 ہوگئی ہے، 116 مریض ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 11797 مریض شفایاب ہوگیے ہیں‘۔
سوڈان :
سوڈان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 305 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 9 افراد ہوئے ہیں۔
سوڈانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ایک سو افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7740 ہوگئی ہے‘۔
کویت :
کویتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب تک 28896 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 690 افراد شفایاب ہوکر قرنطینہ سے جنرل وارڈ منتقل ہوئے ہیں‘۔
’شفایاب ہونے والے افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے‘۔

کویتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب تک 28896 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں ( فوٹو: القبس)

لیبیا :
لیبیا کے قومی مرکز برائے انسداد وبائی امراض نے کورونا کے 17 نئے مریضوں کی تصدیق کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مرکز نے کہا ہے کہ ’گزشتہ دن 6 افراد شفایاب ہوئے ہیں، اس وقت قرنطینہ مراکز میں 398 افراد زیر علاج ہیں‘۔
’کورونا کے باعث ہلاکتوں کی کل تعداد 10 ہے‘۔
ماریطانیہ :
ماریطانیہ نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں حفاظتی اور احتیاطی تدابیر میں دو ہفتوں کے لیے توسیع کا اعلان کیا ہے۔
کورونا کےانسداد کے لیے قائم وزارتی کمیٹی نے کہا ہے کہ ’عوامی مراکز میں ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ہر قسم کی سوشل تقریبات پر پابندی ہے‘۔

شیئر: