Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: بغیر پرمٹ شہر سے نکلنے کی اجازت

شہر میں داخلے کے لیے پرإت کی ضرورت ہوگی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
متحدہ عرب امارات میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ ابو ظبی میں رہائش پذیر افراد اب بغیر پرمٹ کے شہر سے باہر جا سکیں گے۔
امارات کی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق ابوظبی میں رہنے والے افراد شہر سے باہر تو پرمٹ کے بغیر جاسکیں گے لیکن شہر میں داخل ہوئے نے لیے ابو ظبی پولیس کے جاری کردہ اینٹری پرمٹ کی ضرورت پھر بھی ہوگی۔
تاہم ابو ظبی میں داخلہ اور شہر سے باہر جانا رات 10 سے صبح چھ بجے تک نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ نیشنل سٹیرلائزیشن پروگرام کے تحت طے کیا ہوا وقت ہے۔
یہ فیصلہ ابوظبی کی ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے کیا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے  کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ابوظبی میں آمد ورفت اور امارات کے تین اہم علاقوں کے درمیان سفر پر پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی۔ پابندی کا اطلاق منگل 16 جون سے ہوا۔
دو جون کو کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کے تحت ابوظبی میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی تھی۔
 ابوظبی، العین اور الظفرہ کے درمیان نقل وحرکت جبکہ ابوظبی میں مقیم افراد کے آنے جانے پر پابندی رہے گی۔ یہ پابندی نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر ایس او پیز کے تحت لگائی گئی ہے۔
 

شیئر: