پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 374 افراد صحتیاب ہوئے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ سنیچر 22 اگست کو ایک ہزار 231 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو حالیہ دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔
نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 370 تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 374 افراد صحتیاب ہوئے۔ اب تک دو لاکھ 78 ہزار 441 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 39 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے' اموات کی مجموعی تعداد تین ہزار 619 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 24 ہزار 310 ہے جس میں ایک ہزار 652 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مکہ مکرمہ میں رہی جہاں91 نئے مریض سامنے آنے ہیں ۔
اعداد وشمار کے مطابق 20 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک ، ایک جبکہ 15 شہروں میں 2 ، 2 اور 6 شہروں میں 3 ،3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کیا جائے جبکہ ہاتھوں کوہر دو گھنٹے بعد جراثیم کش محلول سے صاف یا صابن سے 40 سیکنڈ تک دھوئیں علاوہ ازیں گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لازمی طور پر استعمال کریں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکیوں میں نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی نے اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ تر لوگ حفاظتی ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی پابندی کررہے ہیں- مملکت کے دیگر ادارے خصوصا وزارت صحت وائرس کو قابو کرنے کے لیے مصروف ہیں۔