Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا متاثرین تین لاکھ سے زیادہ

صحت یاب ہونے والے دو لاکھ 72 ہزار 911 ہوگئے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں منگل 18 اگست کو کورونا کے ایک ہزار 409 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ ایک ہزار 323 ہوگئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 34 افراد ہلاک ہوئے۔ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 470 ہوگئی۔
اتوار کو صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد چار ہزار 526 رہی۔ صحت یاب ہونے والے بڑھ کر دو لاکھ 72 ہزار 911 ہوگئی ہے۔

ایکٹیو کیسز کی تعداد 24 ہزار 942 ہے(فوٹو ایس پی اے)

اس وقت مملکت میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 24 ہزار 942 ہے جن میں ایک ہزار 716 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
 اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض حائل میں سامنے آئے جن کی تعداد81 ہے۔ ریاض میں 64، الھفوف 62، جازان 60، مکہ مکرمہ 55، مدینہ منورہ 52، بریدہ 51،ابہا 49، جدہ 49، خمیس مشیط 48، ینبع 47 اور حضر الباطن میں 32 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
سعودی عرب کے 13 شہروں میں ایک ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 18 شہروں میں دو، دو، 14 شہروں میں تین، تین جبکہ 8 شہروں میں چار، چارمریض سامنے آئے ہیں۔

 کورونا سے بچاو کے لیے سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے( فوٹو روئٹرز)

کورونا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزرات صحت کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے جس پر عمل کرنا سب کے لیے لازمی ہے۔ ہاتھوں کی صفائی کا خصوصی خیال رکھیں خاص طور پر جب بھی گھر سے باہر جائیں۔ واپسی پر سب سے پہلے 20 سیکنڈز تک ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔
'کورونا وائرس ہاتھوں کے ذریعے ہی نظام تنفس تک منتقل ہوتا ہے جس سے انسان اس مہلک مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے۔'

شیئر: