Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے صحتیابی کے بعد ’سونگھنے‘ کی حس کیسے بحال کریں؟

حس بحال نہ ہونے پر اشیا سونگھنے کی کوشش کرتے رہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے شفایابی کے بعد بھی سونگھنے کی حس بحال کرنے کے لیے مختلف اشیا کو سونگھنے کی کوشش کرتے رہیں۔
ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ کے مطابق وزارت صحت کو موصول ہونے والے سوالات میں بعض لوگوں نے دریافت کیا تھا کہ کورونا کے مرض سے شفایابی کے بعد بھی سونگھنے کی حس بحال نہیں ہورہی اس حوالے سے کیا کریں؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا کہ اس صورت میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں عام طور پر کورونا سے صحتیابی کے دوہفتے تک سونگھنے اور چکھنے کی حس مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

کورونا سے سونگھنے اور چکھنے کی حس ختم ہوجاتی ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

تاہم وہ افراد جن میں یہ حس کورونا سے شفایابی کے  دوہفتے بعد بھی بحال نہ ہو تو انہیں چاہئے کہ وہ اس حس کو بحال کرنے کےلیے مختلف اشیا کو سونگھنے کی کوشش کرتے رہیں ۔
اشیا کو سونگھتے رہنے کی پریکٹس کرتے رہنے سے یہ حس بتدریج بحال ہونا شروع ہو جائے گی اس کے لیے ضروری ہے کہ مستقل مزاجی سے مختلف خوشبو یا فروٹ وغیرہ کو سونگھتے رہیں۔
واضح رہے کورونا وائرس کی مہلک بیماری کے دوران انسان بعض احساسات کھو دیتا ہے جن میں سب سے پہلے ذائقہ اور اشیا کی بوکو سونگھنے کی حس شامل ہے۔
اس حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ صحتیابی کے بعد مرض کے دوران معدوم ہوجانے والی حسیں بتدریج بحال ہو جاتی ہیں اس کےلیے کسی قسم کی ادویات درکار نہیں ہوتی۔

شیئر: