Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے 53 ملکوں میں ایک ہزار 350 منصوبے

مرکز نے خوراک کے حوالے سے 458 منصوبے نافذ کیے(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز نے اپنے قیام سے لے کر رواں برس تک 53 ملکوں میں ایک ہزار 350 منصوبے نافذ کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے تعاون سے نافذ کرائے گئے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے خوراک کے حوالے سے 458 منصوبے نافذ کیے جبکہ 359 صحت منصوبے، 74 تعلیمی اور 152 پناہ گزینوں کی رہائش کے حولےسے ہیں۔ 
سب سے زیادہ امدادی منصوبے یمن، فلسطین، شام اور صومالیہ میں نافذ کیے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ شاہ سلمان مرکز برادر اور دوست ممالک میں انسانی بنیادوں پر منصوبے نافذ کر رہا ہے۔ شاہ سلمان اور ولیعہد کی ہدایت ہے کہ مشکلات سے دوچار برادر اور دوست ملکوں کا بھر پور ساتھ دیا جائے۔

شیئر: