Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے مزید رمضان راشن کی تقسیم

امدادی سامان کی تقسیم آخری مراحل میں ہے.
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فلاحی ادارے شاہ سلمان مرکز کی طرف سے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی سامان کی تقسیم آخری مراحل میں ہے.
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پاکستانی صوبے پنجاب میں مزید رمضان راشن پیکٹ تقسیم کرائے ہیں.  
امدادی سامان کی براہ راست مستحقین میں تقسیم پاکستانی حکام کے تعاون سے کی جا رہی ہے. 
 حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کی پابندی بھی کی جا رہی ہے.

پاکستانی حکام کے تعاون سےامداد تقسیم کی جا رہی ہے. 

 16 کروڑ 61 لاکھ روپے مالیت کے امدادی پیکیج کی تقسیم کا عمل دس اضلاع کے 22 ہزار گھرانوں میں منگل کو مکمل ہو جائے گا.
یاد رہے کہ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے امدادیسامان گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے سپرد کیا تھا.
 امدادی سامان صوبائی حکومت کے تعاون سے پنجاب کے 10 پسماندہ اضلاع میں تقسیم کیا جا رہا ہے.

22 ہزار گھرانوں میں امداد کی تقسیم کا عمل منگل کو مکمل ہو جائے گا.

 ایک بیگ میں 10 کلو گرام آٹا، پانچ کلو گرام چینی، پانچ کلو گرام چاول، پانچ لٹر کوکنگ آئل، دو کلو گرام خشک دودھ،، آدھا کلوگرام چائے کی پتی، ایک کلو گرام جوس پاؤڈر، دو کلو گرام کھجوریں شامل ہیں.
فلاحی ادارے کے نمائندے مقامی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے تعاون سے متعلقہ اضلاع میں گھر گھر جا کر راشن تقسیم کر رہے ہیں.
خیال رہے کہ شاہ سلمان مرکز کی جانب سے راشن کی تقسیم ایسے وقت پر کی جا رہی ہے جب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا کے سبب جاری لاک ڈاؤن سے بڑی تعداد میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے.
 

شیئر: