مجلس شوری: ’ریل کرائے کم کیے جائیں‘
جمعرات 15 اکتوبر 2020 6:24
ریل کرائے صارفین کے لیے پرکشش ہوں- فوٹو ایس پی اے
سعودی مجلس شوری نے آن لائن اجلاس میں نجکاری قانون کے مسودے کی منظوری دی ہے جبکہ کئی امور پر بحث کی گئی۔
اخبار 24 کے مطابق شوری نے ریلوے جنرل کارپوریشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ریل سے سفر کرنے والوں کے ٹکٹ اور مال گاڑی کے نرخ سستے کرے۔ ریل کرائے صارفین کے لیے پرکشش ہوں۔ اس سلسلے میں ’سار‘ کمپنی کے ساتھ جلد از جلد رابطہ کرکے مطلوبہ اقدامات کیے جائیں-
شوری نے وزارت تعلیم سے کہا کہ وہ کورس میں شامل بعض مضامین کو مہارت اور پیشہ ورانہ مضامین میں تبدیل کرے۔ طلبہ میں مختلف مہارتیں اجاگر کرے اور کورس کی کتابوں کے بجائے نوٹس پر انحصار والے مسئلے کو حل کرے۔
رکن شوری احمد الزیلعی نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے ثانوی سرٹیفکیٹ کے حصول کی تاریخ والی شرح منسوخ کردے۔
یاد رہے کہ وزارت تعلیم شرط لگائے ہوئے ہے کہ سعودی جامعات میں ایسے ثانوی پاس طلبہ ہی داخلہ حاصل کرسکتے ہیں جن کے سرٹیفکیٹ کے حصول پر پانچ برس سے زیادہ نہ گزرے ہوں۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں