Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودائزیشن کی شرح بڑھانے پر بحث

تجویز کا ہر پہلو سے جائزہ لینے کے بعد فیصلہ دیا جائے گا۔( فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں مجلس شوریٰ کے ارکان نے مملکت کے نجی اداروں میں سعودائزیشن کی شرح بڑھانے اور کلیدی عہدے سعودیوں کے لیے مختص کرنے کی تجویز پر بحث کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق شوریٰ کا اجلاس بدھ کو ڈاکٹر عبداللہ البلوی کی صدارت میں ہوا۔ شوریٰ میں نوجوانوں، سماج اور خاندانی امور کی کمیٹی نے آن لائن اجلاس میں قانون محنت کی دفعہ 26 کی شق دو میں ترمیم کے مسودے پر بحث کی۔ 
نائب وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود ڈاکٹر عبداللہ ابوثنین نے تجویز پیش کی کہ سعودائزیشن کی شرح بڑھا دی جائے۔ نجی اداروں میں سعودیوں کا تناسب بڑھایا جائے اور مقامی شہریوں کے لیے نجی اداروں میں روزگار کا مناسب ماحول  پیدا کیا جائے۔ 
شوریٰ کی کمیٹی کے ارکان نے نائب وزیر سے اس تجویز کی تفصیلات دریافت کیں اور ان پر تفصیلی بحث کی۔ 
پروگرام کے مطابق مجلس شوریٰ کی کمیٹی اپنی سفارش اور تجویز کا ہر پہلو سے جائزہ لینے کے بعد فیصلہ دے گی۔

شیئر: