Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلس شوری :’غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سعودی عرب لایا جائے‘

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پر کشش نظام بنایا جائے-(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی مجلس شوری نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو سعودی عرب لانے کا مطالبہ کیا ہے-
شوری نے کہا کہ اس مقصد کےلیے ضروری قانونی ڈھانچہ تیار کیا جائے- شراکتی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے بچت کے متبادل فارمولے پیش کیے جائیں-
الاقتصادیہ کے مطابق مجلس شوری نے  مالیاتی منڈی کی اتھارٹی سے کہا ہے کہ وہ حصص کےلین دین کے حوالے سے ایسا نظام تیار کرے جو ممتاز غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کشش کا باعث بنے-
اس سلسلے میں اس بات کا اہتمام بھی کیا جائے کہ جدید مالیاتی منڈیوں تک آن لائن رسائی کا موثر طریقہ کار بھی مملکت میں موجود ہو-

شیئر: