Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور کویت میں کورونا کے نئے کیسز

امارات میں چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 538  نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس کے ایک ہزار 538  نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔
نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں اور سب کی حالت مستحکم ہے۔ امارات میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 19 ہزار 132 ہوگئی۔
 امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے  وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے مزید ایک لاکھ 5 ہزار 741 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
 بیان میں کہا گیا کہ کورونا متاثرین کی جلد تشخیص اور ان کے علاج کی پالیسی کے تحت اضافی ٹیسٹ کیے جانے کا عمل جاری ہے۔
امارات میں وزارت نے بتایا ہے کہ کووڈ 19 کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید دو چل بسے جس سے کل اموات کی تعداد 472 ہوگئی ہے۔
 وزارت نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو صحت حکام سے مسلسل تعاون اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سمیت دیگر احتیاطی اقدامات کی پابندی کرنے پر زور دیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید  ایک ہزار501 مکمل صحت یاب ہوگئے جس سے مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کرایک لاکھ 11 ہزار 814 ہوگئی ہے۔ 
کویر میں بدھ کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں 813 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار531 ہوگئی۔
کویتی نیوز ایجنسی کونا نے وزارت صحت کے بیان کے حوالے سے بتایا پچھلے چوبیس گھنٹے میں 718 مریض صحت یاب ہوئے۔ اب تک شفا یاب ہونے والے ایک لاکھ 9 ہزار 916 ہوگئے۔ 

کوایت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 7 ہزار 894 ہے(فوٹو روئٹرز)

گزشتہ روز مزید 7 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 721 ہوگئی ہے۔
کوایت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 7 ہزار 894 ہے ان میں 130 انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 7 ہزار 560 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ وبا کے آغاز سے اب تک 8 لاکھ 49 ہزار 662 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

شیئر: