Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا کے ریکارڈ ایک ہزار 538 کیسز

متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار387 ہوگئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں 5 اکتوبر سے کورونا کے نئے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سنیچر کو گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ ایک ہزار 538 نئے کیسز سامنے آنے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار387 ہوگئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 411 مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اس طرح ملک میں شفا یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 354 ہوگئی۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران جدید آلات کی مدد سے کووڈ 19 کے مزید ایک لاکھ 30 ہزار 567 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ وائرس متاثرین کی جلد تشخیص اور انہیں علاج فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت اضافی کورونا ٹیسٹ کا عمل جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید چار چل بسے جس سے اموات کی تعداد 459 ہوگئی ہے۔ 
اماراتی حکام  نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو صحت حکام سے مسلسل تعاون اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کی پابندی جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ 
دریں اثنا کویت میں سنیچر کو گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 739 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار 483 ہوگئی۔

کویت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 739 نئے کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے (فوٹو: روئٹرز)

کورونا کے نئے مریض گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کیے جانے والے 5 ہزار 701 کورونا ٹیسٹوں کے بعد سامنے آئے ہیں۔ کویت میں وبا کے آغاز سے اب تک کورونا کے 8 لاکھ 23 ہزار 206 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا نے وزارت صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 613 مریض صحت یاب ہوئے۔ اس طرح ملک میں شفا یاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 7 ہمٓر 108 ہوگئی ہے۔
اس وقت کویت میں 7 ہزار 681 ایکٹیو کیسز ہیں جن میں 139 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
وزارت نے بیان میں مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کویت میں مزید چار اموات ہوئی ہیں۔ اس طرح ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 694 ہوگئی۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: