Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں پارلیمانی انتخابات 5 دسمبر کو

کویت میں پارلیمنٹ کا دورانیہ چار سال ہے- فوٹو عاجل
کویت میں پارلیمانی انتخابات 5 دسمبر کو ہوں گے۔ کویتی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں اس کی منظوری دی ہے۔
کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق کابینہ میں 16ویں پارلیمانی انتخابات سے متعلق قرارداد کا مسودہ پیش کیا گیا تھا- جس میں رائے دہندگان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ  سنیچر 5 دسمبر 2020 کو پارلیمنٹ کے امیدواروں کے انتخاب کے لیے حق رائے دہی استعمال کریں۔ کویتی کابینہ نے اس کی منظوری د ی ہے۔
 آرٹی کے مطابق حکومت کویت کے ترجمان طارق المزرم نے ٹوئٹر پر بتایا کہ کابینہ نے پانچ دسمبر کو پارلیمانی انتخابات کی منظوری دے دی ہے۔ امیر کویت کی منظوری کے بعد قرارداد موثر ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ کویتی آئین کی دفعہ  83 میں تحریر ہے کہ پارلیمنٹ کا دورانیہ چار سال کا ہے۔ پہلے اجلاس کی تاریخ سے اعتبار ہوگا- چار عیسوی سال معتبر ہوں گے۔ 
پارلیمنٹ کےدورانیہ میں توسیع صرف حالت جنگ میں ضرورت کے تحت ہی کی جاسکتی ہے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: