Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 174 کیسز، ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 101

احتیاطی تدابیر کی وجہ سے شفایابی میں اضافہ ہورہا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 174 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
جمعے کو وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نئے کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد اب تک کووڈ 19 کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار 690 ہو گئی ہے۔
ایک ہی دن میں کورونا سے 10 ہلاکتوں کے بعد اب تک ہلاک ہونے افراد کی تعداد 6 ہزار 101 تک پہنچ گئی۔

ریاض ریجن میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی (فوٹو، ٹوئٹر)

کورونا سے صحتیابی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ ایک دن کے اندر 208 افراد اس مرض سے صتحیاب ہونے کے بعد اس مرض سے 3 لاکھ 51 ہزار 573 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے مختلف ریجنز میں کورونا کے نئے کیسز کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ریاض ریجن میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 47 کیسز سامنے آئے۔
مکہ مکرمہ ریجن میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36 رہی جبکہ مدینہ منورہ ریجن میں 28 ، مشرقی ریجن میں 20 رہی۔
عسیر اور الباحہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 10 ، دس رہی جبکہ تبوک ریجن میں 5 مریض سامنے آئے۔
شمالی حدود ریجن میں 4 افراد میں کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا جبکہ نجران اور قصیم ریجنز میں 3 ، تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
سب سے کم مریضوں کی تصدیق جازان اور حائل ریجن میں ہوئی جہاں ایک ، ایک مریض میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

کورونا سے بچاو کے لیے سماجی فاصلے رکھنا اہم ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

مملکت میں 3 ہزار 16 افراد میں کورونا وائرس ایکٹیو ہے جن میں سے 4 سو 36 افراد کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا اشد ضروری ہے ۔ اگرچہ مملکت میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی ہورہی ہے تاہم مقررہ ضوابط پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے تاکہ اس مرض کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

شیئر: