Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا ایپ کی مقبولیت، 85 لاکھ افراد رجسٹرڈ

ایپ کا مقصد سماجی فاصلے کی پابندی کرانا تھا۔ فوٹو: سبق
مصنوعی ذہانت کونسل ’سدایا‘ کے نگران ڈاکٹر عبداللہ بن شرف الغامدی نے کہا ہے کہ توکلنا ایپ میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد 85 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ 
ویب نیوز سبق نے سدایا کونسل کی نگرانی کے حوالے سے مزید کہا کہ کورونا کی وبا کے ابتدائی دنوں میں توکلنا ایپ کے ذریعے کرفیو پاسز اور پرمٹ جاری کیے جاتے تھے جس سے 15 ملین کرفیو پاسز اور پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔ 
ڈاکٹر الغامدی نے مزید کہا توکلنا ایپ کا 17 حکومتی اداروں سے رابطہ ہے جو کورونا کی وبا کے دوران کافی اہم ثابت ہوا جس کے ذریعے مرکزی کرفیو پاس جاری کرنے میں بھی سہولت ہوئی۔  

15 ملین کرفیو پاسز اور پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔ فوٹو: سعودی گزٹ

توکلنا ایپ کے ذریعے کورونا کرفیو اور لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو 30 خدمات مہیا کی گئیں۔ 
ڈاکٹرعبداللہ الغامدی نے مزید کہا توکلنا ایپ کے فوری بعد تباعد ایپ بھی لانچ کی گئی جو کافی مقبول رہی۔  
تباعد ایپ کے ذریعے لوگوں کو کافی سہولت ہوئی تھی۔ اس ایپ کا مقصد کورونا کی وبا کے دوران لوگوں کوسماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرانا تھا جو دنیا بھر میں بے حد مقبول رہا۔ 
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے کورونا کے ابتدائی دنوں میں ہی جامع پروگرام کے تحت جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے مثالی سہولتیں فراہم کی گئیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
سدایا سینٹر کی جانب سے جاری کی جانے والی ایپلیکیشنز لوگوں کے لیے کافی معاون و مددگار ثابت ہوئیں، جن میں صحتی ایپ بھی قابل ذکر ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنی صحت اور کورونا کی وبا کے بارے میں اہم معلومات کے علاوہ احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی تفصیل سے معلوم کرسکتا ہے۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: