Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس کےایکٹیو کیسزمیں کمی

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 181 کیسز کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مزید 181 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے کیسز کے بعد اب تک مملکت میں کورونا کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار 516 تک پہنچ چکی ہے۔
کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں 11 ہلاکتیں ہوئیں جن کے بعد اب تک اس وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 91 ہو گئی ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل جاری ہے(فوٹو: ایس پی اے)

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت صحت کی جانب سے جمعرات  کے اعداد و شمارکے حوالے سے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ریاض ریجن میں ہوئی جہاں 45 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
مکہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 37 رہی جبکہ مشرقی ریجن میں 33 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
مدینہ ریجن میں 26 افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہوئے جبکہ عسیر ریجن میں مریضوں کی تعداد 10 رہی۔
قصیم ریجن میں 9 مریضوں کی تصدیق ہوئی، الجوف ریجن میں مریضوں کی تعداد 6 رہی۔
تبوک ریجن میں 5 ، نجران ریجن میں 4 جبکہ حائل ریجن میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
جازان ریجن میں 2 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ شمالی حدود ریجن میں صرف ایک مریض سامنے آیا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 173 رہی جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 3 لاکھ 51 ہزار 365 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

مریضوں میں سے 453 کی حالت نازک ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس وقت 3 ہزار 60 افراد میں کورونا وائرس ایکٹیو ہے جن میں سے 453 مریضوں کی حالت انتہائی نازک ہے۔
کرونا سے تحفظ کے لیے وزارت صحت کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنے کی خصوصی ہدایات کی گئی ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے سماجی فاصلے کے اصول اورماسک کی پابندی ہر حالت میں کی جائے تاکہ خود اور دوسرے بھی کورونا سے محفوظ رہ سکیں ۔

شیئر: