Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے 8 ہلاکتیں، 181 نئے کیسز کی تصدیق

ایکیٹوکیسز کی تعداد میں بھی نمایاں کمی ہورہی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 181 نئے کیسز تصدیق ہوئی جبکہ ایک ہی دن 8 افراد ہلاک ہوئے۔
وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کورونا سے اموات کی شرح میں نمایاں کمی جبکہ صتحیابی کے تناسب میں اضافہ خوش آئند امر ہے۔
مملکت میں اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ  61 ہزار 359 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ روز 160 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس مرض سے شفاپانے والے 3 لاکھ 52 ہزار 249 ہو گئے ہیں۔

کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 6 ہزار سے تجاوز کرگئیں(فوٹو، ٹوئٹر)

 مجموعی ہلاکتیں 6 ہزار 139 ہو گئی جو کورونا کی وبا کے آغاز سے اب تک ہوئی ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ریاض ریجن میں کورونا کے 64 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
مکہ مکرمہ ریجن میں 36 ، مشرقی ریجن میں 31 اور مدینہ منورہ ریجن میں 12 افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
قصیم ریجن میں مریضوں کی تعداد 11 رہی جبکہ عسیر ریجن میں 6 ، شمالی حدود ریجن میں 5 مریض سامنے آئے۔
نجران ، تبوک ، الجوف اور حائل ریجن میں 3 ، تین مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ جازان اور الباحہ ریجنز میں کووڈ 19 وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 2 ، دو رہی۔

حفاظی تدابیر پرعمل کرنا انتہائی اہم ہے(فوٹو،ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت مملکت کے مختلف ریجنز میں 2 ہزار 971 افراد میں کورونا وائرس ایکٹیو ہے جن میں سے 404 کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے احتیاط کےلیے مقررہ ایس اوپیز پر عمل کرنا سب سے لیے انتہائی اہم ہے ، مصافحہ کرنے سے گریز کریں جبکہ سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ماسک کا استعمال لازمی کیاجائے تاکہ اس مہلک مرض سے محفوظ رہا جاسکے۔

شیئر: