Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’لاک ڈاؤن کا فی الحال کوئی امکان نہیں‘

’نئے کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب میں لاک ڈاؤن کا فی الحال کوئی امکان نہیں‘ (فوٹو: سبق)
وزارت صحت کے صدر دفتر ریاض میں آج اہم نیوز کانفرنس ہوگی جس میں سرحدیں بند اور پروازیں معطل کرنے کے اسباب، ملک میں جزوی لاک ڈاؤن کے امکانات اور نئے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی اور وزارت صحت کے سیکرٹری برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر عبد اللہ عسیری سوالات کے جوابات دیں گے۔
نیوز کانفرنس میں وزارت کے سیکرٹری برائے طبی خدمات ڈاکٹر احمد الجدیع نئے کورونا وائرس کے حوالے سے تفصیلی معلومات بھی فراہم کریں گے‘۔
سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی ترجمان وزارت صحت سے بھی ٹوئٹر کے ذریعے سوالات کر سکتے ہیں۔
دوسری طرف وزارت صحت کے سیکرٹری برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر عبد اللہ عسیری نے کہا ہے کہ ’نئے کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب میں لاک ڈاؤن کا فی الحال کوئی امکان نہیں‘۔
’معاملات ابھی تک قابو میں ہیں جبکہ نئے وائرس کے حوالے سے ماہرین غور کر رہے ہیں‘۔

شیئر: