Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنانے والا گروہ گرفتار

ملزمان بھاری رقم لے کر جعلی طبی دستاویزات بناتے تھے (فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے جعلسازی کے جرائم میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا ہے- ملزمان جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹ تیار کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے رقم اور جعلسازی میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد ہوا ہے-   
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے معاون ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ جعل سازی کے جرم میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے- 
ملزمان میں 2 سعودی اور ایک غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم یمنی شامل ہے۔ گروہ نے ریاض کے محلے عزیزیہ کے ایک رہائشی فلیٹ کو میڈیکل لیب اور جعلی میڈیکل رپورٹیں تیار کرنے کے لیے اڈے کے طور پر استعمال کررہے تھے-   
میجر الکریدیس نے مزید بتایا کہ جعل ساز گروہ جعلی طبی سرٹیفکیٹ بنا کر انہیں بھاری قیمت میں فروخت کرتے تھے۔ ان کے قبضے سے جعلسازی میں استعمال ہونے والا کمپیوٹر، پرنٹر اور دیگر اشیا کے علاوہ ایک لاکھ  ریال بھی برآمد ہوئے-   
خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے- وہ عمر کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں ہیں- ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: