Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: لوٹ مار میں ملوث یمنی گروہ گرفتار

ملزمان نے 4 لاکھ ریال سے زائد مالیت کی چوریاں کی ہیں۔ (فوٹو عاجل)
ریاض پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ لوٹ مار اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 رکنی غیر ملکی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان یمنی شہری ہیں جو غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم ہیں۔ 
گروہ کے بارے میں میجر الکریدیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے بارے میں اطلاع ملی تھی وہ گاڑیوں کی چوری سمیت راہ گیروں کو اسلحہ کے زور پر بھی لوٹا کرتے تھے۔ 
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اب تک کی جانے والی وارداتوں میں ملزمان نے 4 لاکھ ریال سے زائد مالیت کی چوریاں کی ہیں۔ 
گروہ کے خلاف چوری اور لوٹ مار کا کیس درج کرکے انہیں پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں ملزمان سے مزید تحقیقات کے بعد ان کا چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: