Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے 2 مصری گرفتار

ہوٹل انتظامیہ نے شک ہونے پر پولیس کو طلب کیا- (فوٹو عرب نیوز)
ریاض میں پولیس نے دو مصری باشندوں کو گرفتار کر لیا جو خود کو پولیس کے اہلکار ظاہر کر رہے تھے۔ 
ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ریاض کے علاقے میں دو افراد فرنشڈ اپارٹمنٹس میں گھس گئے جہاں انہوں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا۔ 
ہوٹل کی انتظامیہ کو ان پر شک گزرا جس پر انہوں نے خاموشی سے پولیس کو طلب کر لیا۔ 
پولیس ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی جہاں دونوں ملزمان موجود تھے۔  ٹیم نے ’خودساختہ‘ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کی تلاشی لی تو ان کے قبضے سے پستول اور وائرلیس سیٹ کے علاوہ مشکوک مواد جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ چرس ہو سکتی ہے برآمد کر لی۔ 
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دونوں ملزمان جو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کررہے تھے جعل ساز تھے جنہوں نے وائرلیس اور پستول دکھا کر فرنشڈ اپارٹمنٹ کے کارکن کو یہ تاثر دیا تھا کہ وہ خفیہ پولیس کے اہلکار ہیں۔ 
ملزمان سے مزید پوچھ  گچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ وہ مزید کسی قسم کی جرائم کی وارداتوں میں تو ملوث نہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: