Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کریانہ سٹور کے ایشیائی ملازم کو ’ذبح‘ کرنے والے کی تلاش جاری

قتل کی واردات جازان ریجن کی کمشنری ابوعریش میں ہوئی (فوٹو عاجل)
جازان پولیس کریانہ سٹور کے ایشیائی کارکن کے بے رحمانہ قتل کی تحقیقات کررہی جسے نامعلوم قاتل نے انتہائی بے دردی سے ذبح کردیا تھا۔ 
ویب نیوز ’عاجل‘ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قتل کی ہولناک واردات جازان ریجن کی کمشنری ’ابوعریش‘ میں ہوئی۔ 
ذرائع کے مطابق ’ابوعریش‘ کمشنری میں کریانہ سٹور کے ایشیائی کارکن کو رات کے اس پہر قتل کیا گیا جب وہ دکان بند کرنے سے قبل دن بھر کی کمائی گن رہا تھا۔ 
ویب نیوز کے ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ ایشیائی کارکن نے دکان کا شٹر گرا کر دکان کے اندر ہی یومیہ حساب کررہا تھا کہ اچانک شٹر اٹھا اور نامعلوم شخص دکان میں داخل ہوا جس نے دکان میں رکھا ہوا چھرا اٹھایا اور ملازم پر حملہ کردیا۔ 

ملزم نے سی سی ٹی وی سسٹم ناکارہ کردیا تھا- (فوٹو عاجل)

حملہ آور نے چھرے سے ملازم کے جسم پرمتعدد وار کیے بعدازاں اسے ’ذبح‘ کردیا۔ 
ملزم نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کے لیے اسٹور میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم بھی ناکارہ کردیا تاکہ ریکارڈنگ کے ذریعے پولیس اس تک نہ پہنچ جائے۔ 
واردات کے بارے میں پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں ایشیائی کریانہ سٹور کے ملازم کی ذبح شدہ نعش خون میں لت پت پڑی تھی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق نعش پر چاقو کے متعدد وار کیے گئے بعدازاں اسے ذبح کیا گیا تھا۔ 
ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس نے سٹور کو سیل کرنے سے قبل وہاں موجود تمام شواہد اکھٹے کرلیے تاہم جب سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ سسٹم کا جائزہ لیا تو وہ ٹوٹا ہوا تھا۔ 

پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے- (فوٹو عاجل)

پولیس نے قریبی دکان کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ کا جائزہ لینے کے بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا جو سعودی ہے ۔ 
پڑوس کی دکان کے کیمرے کی ریکارڈنگ میں دکھائی دینے والا شخص واردات سے کچھ دیر قبل دکان میں گیا تھا جبکہ ریکارڈ نگ میں اسے گاڑی پارک کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔ ریکارڈنگ میں مختلف اوقات میں اسی شخص کو کئی بار دکان میں آتے جاتے دیکھا گیا۔ 
پولیس نے شک کی بنیاد پر مذکورہ سعودی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے تاہم تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کردیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ واردات ایک ہی شخص نے کی یا اس کے ساتھ دیگر افراد ملوث تھے۔ 
ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایشیائی کریانہ سٹور کے ملازم کی نعش سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: