Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوحہ میں مصری سفارتخانہ کھل گیا

اقدام دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے  فیصلے پر کیا گیا- (فوٹو: سبق)
مصر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ  میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا ہے- یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے  فیصلے پر کیا گیا ہے۔ سفارتخانے نے کام بھی شروع کر دیا-
الیوم السابع مصری جریدے کے مطابق دوحہ کے مصری سفارتخانے میں ناظم الامور کام کریں گے-
مصری میڈیا کا کہنا ہے کہ مصر کے بااختیار وزیر احمد سمیر کو دوحہ میں ناظم الامور تعینات کیا گیا ہے- خیال رہے کہ مصر دوحہ میں یونانی سفارتخانے کے سائبان تلے ساڑھے تین برس تک سفارتی امور انجام دیتا رہا-
مصری دفتر خارجہ نے اس سے قبل بیان جاری کرکے کہا تھا کہ مصر اور قطر العلا اعلامیے کے مطابق سفارتی تعلقات کی بحالی پر متفق ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے اقدامات شروع کردیے گئے-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: