Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوحہ میں سعودی سفارتخانہ ’دنوں‘ کے اندر کھولا جائے گا: وزیرخارجہ

فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ العلا معاہدے نے ان کے مطابق اس معاہدے نے خطے کے ممالک کے درمیان مسائل کے حل لیے ٹھوس بنیاد فراہم کی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرخان نے کہا کہ سعودی عرب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اپنا سفارتخانہ ’دونوں‘ کے اندر کھولے گا۔
العربیہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرخان کا العلا معاہدے کے بارے میں کہنا تھا کہ انہیں اعتماد ہیں کہ جنہوں نے العلا معاہدے پر دستخط کیے ان کا ارادہ اس پر عمل درآمد کرنے کا ہے۔
 
’مملکت، متحدہ عرب امارات اور مصر کا اتفاق تھا کہ قطر کے ساتھ صلح کرنا اہم ہے۔‘
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ العلا معاہدہ خیلج اور عرب ہم آہنگی اور تعاون کے لیے اہم بنیاد ہوگا۔
ان کے مطابق اس معاہدے نے خطے کے ممالک کے درمیان مسائل کے حل لیے اہم بنیاد فراہم کی ہے۔
خیال رہے سعودی عرب اور قطر نے مملکت کے تاریخی شہر العلا میں منعقدہ 41 ویں خلیجی سربراہ اجلاس کے موقع پر تعلقات کی بحال کا فیصلہ کیا تھا۔

شیئر: