گولڈن گلوب ایوارڈز میں فلمی ستاروں کے جلوے
78 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب میں ہالی وڈ کے مایہ ناز اداکار شریک ہوئے (فوٹو: روئٹرز)
شوبز کی دنیا میں بہترین اداکاروں، ہدایت کاروں اور فلموں کو گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازنے کی تقریب امریکی ریاست کیلی فورنیا میں منعقد ہوئی۔
78 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں ہالی وڈ کے مایہ ناز اداکار شریک تھے جبکہ کئی خواتین ہدایتکاروں کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔
تقریب کی جھلکیاں دیکھیے خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویز میں۔۔
ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ گیلین اینڈرسن کو ڈرامہ سیریز ’کراؤن‘ میں برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کا کردار بہتیرن انداز میں نبھانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
میکسیکو نژاد امریکی ماڈل سلمیٰ ہائیک نے بھی گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی۔
ہالی وڈ کی کی معروف جوڑی مائیکل ڈگلس اور کیتھرین زیٹا جونز بھی تقریب میں شریک تھے۔
جوش اوکونر کو ڈرامہ سیریز کراؤن میں شہزادہ چارلز کا کردار نبھانے پر ’بہترین ٹی وی اداکار‘ کا ایوارڈ ملا۔
ایما کورن کو ڈرامہ سیریز ’کراؤن‘ میں شہزادہی ڈیانا کا کردار نبھانے پر ’بہترین ٹی وی اداکارہ‘ کا ایوارڈ ملا۔
امریکہ اداکارہ اور گلوکارہ صوفیہ کارسن نے بھی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی۔
اسرائیلی اداکارہ، ماڈل اور پروڈیوسر نے تقریب میں ایوارڈ پیش کیے۔
ہالی وڈ کی معروف اداکارہ رینے زیلویگر نے جیتنے والوں کو ایوارڈ پیش کیے۔