Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنیفر لوپیز کی ایلکس روڈریگوی سے ’منگنی ٹوٹ گئی‘، مداح حیران

جنیفر لوپز اور ایلکس کی منگنی دو سال پہلے ہوئی تھی۔ فوٹو اے ایف پی
معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جنیفر لوپیز کی بیس بال کھلاڑی ایلکس روڈریگوی سے منگنی ٹوٹ گئی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے امریکی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ 51 سالہ امریکی گلوکارہ کی 45 سالہ معروف بیس بال کھلاڑی سے منگنی ٹوٹ گئی ہے۔
جنیفر لوپیز اور ایلکس روڈریگوی کی دو سال قبل منگنی ہوئی تھی جبکہ جوڑے نے گزشتہ سال میامی شہر میں چار کروڑ ڈالر کی مالیت کا گھر خریدا تھا۔
جنيفر لوپیز اور ایلکس میں سے کسی نے بھی فی الحال علیحدگی کی تصدیق نہیں کی ہے۔ 
جنیفر لوپیز آج کل لاطینی امریکہ کے ملک ڈومینیکن ریپبلک میں جاری ایک فلم کی شوٹنگ میں مشغول ہیں۔
جمعرات کے روز جنيفر نے ڈومینیکن ریپبلک سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ہنستے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس کے ساتھ گلوکارہ نے لکھا تھا کہ ’آج ہنسنے کے لیے کوئی اچھی وجہ تلاش کریں۔‘
جبکہ جنيفر کے سابق منگیتر ایلکس نے بھی انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ریاست فلوریڈا میں کشتی رانی کر رہے ہیں۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Alex Rodriguez (@arod)

گلوکارہ اور بیس بال کھلاڑی کی ممکنہ علیحدگی کی خبریں کچھ عرصے سے میڈیا میں گردش کر رہی تھیں، تاہم منگنی ٹوٹنے کی خبر نے فینز کو چونکا کر رکھ دیا۔
شوبز کی خبروں کے لیے مشہور امریکی ’پیپلز میگزین‘ کے مطابق معروف جوڑے کی علیحدگی کافی عرصے سے متوقع تھی۔
تاہم میگزین کے مطابق جوڑے کے باہمی کاروباری تعلقات ہونے کے ناطے دونوں کے درمیان رابطہ برقرار رہے گا۔

شیئر: