Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو شمالی علاقوں میں درجہ حرارت کم رہنے کا امکان

جمعے کو سب سے زیادہ درجہ حرارت مکہ مکرمہ میں ہوگا- (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے جمعے کو مملکت بھر میں موسمی تبدیلیوں سے متعلق  پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا  ہے کہ جمعے کو سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں موسم مستحکم رہے گا جبکہ شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت کم ہونے کا امکان ہے۔
قومی مرکز نے بتایا ہے کہ جمعے کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ طریف میں رہے گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جمعے کو بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب ہوگا- فی گھنٹہ رفتار 18 سے  40 کلو میٹر تک ہوگی جبکہ سمندر میں لہریں ڈھائی میٹر تک اونچی ہوں گی۔
خلیج عرب میں  ہواؤں کا رخ شمال سے مغرب کی جانب رہے گا فی گھنٹہ رفتار 15 تا 36 کلو میٹر ہوگی جبکہ لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی ہوں گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: