Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو چھ علاقے گرد آلود ہواوں کی زد میں رہیں گے

سب سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ الاحسا میں رہے گا( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعرات 18 مارچ  کو موسم غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض، الشرقیہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، حدود شمالیہ اور الجوف میں گردوغبار سے حد نظر محدود ہوگی۔
القصیم اور الشرقیہ کے شمالی علاقہ جات میں بھی تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
مملکت بھر میں جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ الاحسا اور سب سے کم درجہ  حرارت 4 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا۔ 
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ ہفتے کے وسط سے سعودی عرب کے بیشتر علاقوں کے موسم میں اتار چڑھاؤ رہے گا۔ شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں جاری رہیں گی اور سامنے کا منظر اوجھل ہوجائے گا۔ 
مملکت کے مشرقی اور جنوبی علاقے بھی گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں آجائیں گے۔ درجہ حرارت کہیں کم اور کہیں زیادہ ہوگا۔ شمالی مملکت میں بارش کا بھی امکان ہے۔

شیئر: