Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل سے جمعرات تک کن علاقوں میں موسم گرم رہے گا

سات علاقوں میں منگل کو بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ( فوٹو سبق)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے منگل 16 مارچ  کو مملکت میں موسمی تبدیلیوں سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ منگل کو بھی سعودی عرب کے سات علاقوں ریاض، نجران، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور القصیم  میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ حد نظر محدود رہے گی۔
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ منگل کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ سعودی عرب کے شمال مشرقی اور شمالی علاقوں میں بوندا باندی ہوگی جبکہ بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بڑھا رہے گا۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ منگل کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت بارہ سینٹی گریڈ طریف اور القریات میں ہوگا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق منگل کو بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ جنوب مغرب سے شمال مغرب کی جانب رہے  گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بتایا کہ  آئندہ تین روز کے دوران ریاض، مشرقی ریجن، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں میں گرمی بڑھ جائے گی- انتہائی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ منگل، بدھ اور جمعرات کو پانچوں علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
  

شیئر: