Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثیوں کا حملہ ناکام بنا دیا ، ڈرون تباہ

خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کےلیے بھیجے گئے ڈرون کو راستے میں روک لیا گیا۔( فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحاد نے منگل کو سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر حوثیوں کے ’ بوبی ٹریپ‘ ڈرون حملے کو ناکام بنایا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد نے خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کےلیے بھیجے گئے ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا۔
عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’ایران کے حمات یافتہ حوثیوں کی جانب سے شہریوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوشش جنگی جرائم کا ارتکاب ہے‘۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ’بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔

شیئر: