Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر میں حوثیوں کی کشتی تباہ کیے جانے کی وڈیو

حوثیوں نے ریموٹ کنٹرول بوٹ سے حملے کی کوشش کی تھی۔ (فوٹو العربیہ)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے بارود سے لدی بوٹ سے حملے کی کوشش کی تھی جسے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی بحیرہ احمر میں تباہ کردیا گیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق عرب اتحاد نے حوثیوں کی بوٹس کو تباہ کرنے کے منظر پر مشتمل کلپ جاری کیا ہے۔
عرب اتحاد نے اس سے قبل  اعلان کیا تھا کہ اس نے  جنوبی بحیرہ احمر کے الصلیف مقام پر  بارود سے لدی کشتی کو تباہ کیا ہے۔ حوثیوں نے ریموٹ کنٹرول بوٹ سے حملے کی کوشش کی تھی۔ 
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اہم اقتصادی مراکزِ، سول تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے  والے حوثی ملیشیا کے دہشتگردانہ حملوں کو ناکام بنانے کے  لیے چوکس ہیں۔

شیئر: