Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثیوں کی دھماکہ خیز مواد سے لدی کشتی تباہ کردی

بحیرہ احمر کے جنوبی علاقے میں حملے کی کوشش کی گئی تھی (فوٹو: العربیہ)
اتحادی فورسز نے بحیرہ احمر کے جنوبی علاقے میں حوثی باغیوں کے ایک اور حملے کو ناکام بنایا ہے۔
ویب نیوز سبق کے مطابق اتحادی فورسز کی جانب سے کہا گیا کہ ’ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر کے جنوبی علاقے میں دھماکہ خیز ریموٹ کنٹرول کشتی کے ذریعے حملے کی کوشش کی گئی تھی جسے اتحادی فورسز کے سمندری یونٹ نے ناکام بنا دیا۔‘
عسکری اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ ’حوثی باغیوں کی جانب سے اس طرح کی کارروائیوں سے خطے میں سمندری تجارت اور جہاز رانی کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔‘
اتحادی فورسز کے بیان کے مطابق ’حوثی ملیشیا سٹاک ہوم معاہدے کی آڑ میں ’الحدیدہ ‘ سے جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے سمندری جہاز رانی کو بھی شدید خطرات کا سامنا ہے۔‘

شیئر: