Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 14 ماہ میں ایک کروڑ سے زیادہ سمارٹ میٹرز نصب

سمارٹ میٹرز پروجیکٹ ریکارڈ وقت میں نافذ کیا گیا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی بجلی کمپنی نے  14 ماہ کے دوران ایک کروڑ سے زیادہ سمارٹ میٹرز نصب اور تبدیل کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ سمارٹ میٹرز پروجیکٹ ریکارڈ وقت میں نافذ کیا گیا ہے۔ 14 ماہ کے اندر ہی کام مکمل کرلیا گیا۔
مملکت کے تمام علاقوں میں پرانے بجلی میٹرز کی جگہ نئے سمارٹ میٹرز نصب کردیے گئے جبکہ صارفین سے اس کی لاگت بھی نہیں لی گئی۔ 
بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ سعودی فیکٹریوں نے چالیس لاکھ کے قریب سمارٹ میٹرز فراہم کیے۔ یہ پروجیکٹ کے لیے مطلوب کل میٹرز کا چالیس فیصد تھا۔ 
بجلی کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین فہد السدیری نے بتایا کہ سمارٹ میٹرز اور ان کی تکنیکی خصوصیات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کسی بھی قسم کے  موسمی حالات سے متاثر نہیں ہوتے اور سعودی نیز بین الاقوامی  ٹیکنیکل سٹینڈرز پر پورے اترتے ہیں۔

شیئر: