Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمارٹ بجلی میٹر سے صارفین کو کیا فوائد ملیں گے

سعودی بجلی کمپنی نے 19دسمبر 2019ءکو معاہدہ کرکے نئے میٹرز کی تنصیب کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو تواصل
سعودی بجلی کمپنی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں سمارٹ بجلی میٹرز کی تنصیب جلد شروع ہوگی۔ اسکی بدولت صارفین کو یہ بات لمحہ بہ لمحہ معلوم ہوسکے گی کہ وہ کتنی بجلی خرچ کررہے ہیں۔
تواصل ویب سائٹ کے مطابق سمارٹ بجلی میٹرز متعدد خصوصیات کے حامل ہوں گے۔ ان کی بدولت صارفین بجلی کے خرچ کو کنٹرول کرسکیں گے۔ انہیں بجلی کے خرچ کی تمام تفصیلات مہیا ہوں گی۔ اس معلومات کی بدولت بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری کی جاسکے گی۔
بجلی کمپنی کا کہناہے کہ کسی بھی صارف سے سمارٹ میٹر کی لاگت وصول نہیں کی جائے گی۔ بجلی میٹرز کمپنی اپنے خرچ پر نصب کرائے گی۔
سعودی بجلی کمپنی نے 19دسمبر 2019ءکو معاہدہ کرکے یہ اعلان کیا تھا کہ جلد ہی ایک کروڑ سمارٹ بجلی میٹرز نصب ہوں گے۔ ان پر 9.5ارب ریال سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔
بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ ان میں 30لاکھ سے زیادہ سمارٹ بجلی میٹرز سعودی ساختہ ہوں گے۔
                  
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: