Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سمارٹ بجلی میٹرسے اضافی لاگت نہیں آئے گی‘

سمارٹ میٹرز سے آپریشنل اخراجات کم ہوں گے۔ فائل فوٹو 
سعودی بجلی کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین فہد السدیری کے مطابق سمارٹ میٹرز سے آپریشنل اخراجات کم ہوں گے۔
 سی این بی سی عربک چینل کو انٹرویو میں فہد السدیری نے کہا’ سمارٹ میٹرز کے منصوبے کی فنڈنگ کمپنی کے اپنے ذرائع آمد ن سے کی جائے گی۔ تجارتی قرضے لے کر بھی کام چلایا جائے گا۔ 

گزشتہ ہفتے سمارٹ میٹرز کی تنصیب اور درآمد کے ٹھیکے دیے گئے ہیں۔ فوٹو مزمز

مزمز کے مطابق السدیری نے مزید کہا ’سمارٹ میٹرز سے صارفین پر کوئی اضافی لاگت نہیں آئے گی۔ حکومت سے اس منصوبے کے لیے قرضہ لیا جائے گا او رنہ کوئی گرانٹ طلب کی جائے گی۔ یہ منصوبہ مکمل طور پر اقتصادی ہے۔
فہد السدیری کا کہنا تھا’سمارٹ بجلی میٹر منصوبے کی اہمیت یہ ہے کہ یہ قومی منصوبہ ہے۔اس کے پیچھے حکومت اور صارفین کا عزم ہے۔
’ سعودی بجلی کمپنی بجلی پیدا کرنے اور بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ کوشش یہ ہے کہ صارفین بجلی سروس سے کسی بھی حالت میں محروم نہ ہوں‘۔
یاد رہے کہ سعودی بجلی کمپنی نے گزشتہ جمعرات کوسمارٹ میٹرز کی تنصیب اور درآمد کے ٹھیکے دیے ہیں۔ ان کے تحت پورے ملک میں تمام صارفین کے لیے ایک کروڑسمارٹ میٹرز 9.56ارب ریال کی لاگت سے نصب کیے جائیں گے۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: