Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں عید کی خوشیوں کے منفرد انداز

عید کی آمد سے کئی دن پہلے جشن کی تیاریاں شروع ہو جاتی تھیں۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں عیدا لفطر کی خوشیاں ماضی میں بھی منائی جاتی تھیں اور اب بھی منائی جا رہی  ہیں تاہم طرز معاشرت کی تبدیلی کے اثرات عید کے رسم و رواج پر بھی پڑ رہے ہیں۔
عید کی متعدد رسمیں ماضی کا قصہ بن چکی ہیں جب کہ کئی رسمیں ماضی کی طرح آج بھی زندہ ہیں اور عید کی نئی رسمیں بھی سامنے آئی ہیں۔
 عید کی آمد پر بڑے اور بچے سب خوش ہوتے ہیں اور اپنے انداز سے خوشیوں کا اظہار کرتے ہیں۔

بچے عیدی جمع کرنے کے لیے گھروں سے نکلتے تو عید کی مناسبت سے گیت گاتے۔(فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس ہی اے  کے مطابق سعودی خاتون نورہ الحمیدی نے بتایا کہ نصف صدی قبل نجد کے باشندے عید کی آمد سے کئی دن پہلے سے جشن کی تیاریاں شروع کردیتے تھے۔
خاندان کا سربراہ کپڑے لاتا۔ خواتین گھروں پر بچیوں کی پوشاک تیار کرتیں یا درزیوں سے بچیوں کے عید جوڑے کے لیے رجوع کیا جاتا تھا۔
بچیوں کی عید کی خوشی الک ہوتی ہے۔ عید پر نئے جوڑے سے سج کر مہندی لگاتیں۔ جوڑے میں عیدی رکھنے کےلیےایک خاص جیب تیار کی جاتی تھی۔

خاندان کے لوگ عید کا ناشتہ لاتے، تحادئف دیے جاتے(فوٹو ایس پی اے)

 بچیاں رشتے داروں  کے گھروں اور پڑوس میں  جا کرعیدیاں وصول کرتیں ۔عید کی مناسبت سے مٹھائیاں بھی جمع کی جاتیں۔
نورہ الحمیدی  نے مزید بتایاکہ بچے عیدی جمع کرنے کے لیے گھروں سے نکلتے تو عید کی مناسبت سے گیت گاتے۔
نماز عید کے بعد تمام افراد محلے کے  میدان میں جمع ہوتے جہاں باقاعدہ فرش بچھایا جاتا۔ ہر خاندان کے لوگ عید کا ناشتہ لاتے، تحادئف دیے جاتے اور اس کے بعد سب  مل کر عید کا ناشتہ کرتے تھے۔

شیئر: