Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید پر جدہ کے تفریحی مقامات سبز لائٹوں سے سج گئے

خصوصی لائٹوں کے ذریعے کی گئی سجاوٹ سے شہر کی رونق میں اضافہ ہوگیا
بلدیہ جدہ نے عید الفطر کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات کوخوبصورت سبز رنگ کی لائٹوں سے سجا دیا ہے جبکہ بعض مقامات پرتھری ڈی لائٹوں کے ذریعے عید مبارک کے پیغامات بھی دکھائے جارہے ہیں۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے شہرکے مختلف مقامات کی تصاویر شائع کی ہیں جن میں کورنیش کے علاوہ مدینہ منورہ شاہراہ پر’جدہ گیٹ‘ و دیگر مقامات شامل ہیں۔

 کورنیشن شمالی اورجنوبی کے مختلف تفریحی مقامات کو سجایا گیاہے(فوٹو، سبق)

بلدیہ کے متعلقہ شعبے کے ڈائریکٹر ماجد السلمی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہر کے مختلف مقامات پرلائٹ شو عید کے تین دنوں تک جاری رہے گا۔ ایل ای ڈی لائٹس کے ذریعے تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ’عید تہنیتی‘ پیغامات کا سلسلہ بھی عید کے تینوں دن رات کے وقت دکھائے جاتے رہیں گے۔
ڈائریکٹر ماجد السلمی کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے جن مقامات پرخوبصورت لائٹوں کے ذریعے چوراہوں کو سجایا گیا ہے ان میں ’شارع السلام، شاہراہ شاہ عبدالعزیز، شارع عابر القارات، تھامہ پارک واکنگ ویے، شارع ثمانین جنوبی سمت اور الحمدانیہ میں شارع القاسم ‘ شامل ہیں۔

 تھری ڈی لائٹوں کا شوعید کے تین دن تک جاری رہے گا(فوٹو، سبق)

علاوہ ازیں ساحل کے متعدد مقامات کو بھی سبزسپاٹ لائٹس سے سجایا گیا ہے جس سے وہاں آنے والے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کورنیش جنوبی کے سیف بیچ اور کورنیش شمالی کے متعدد مقامات جن میں واکنگ بریج اور جاگنگ ٹریک شامل ہے کو بھی سبز لائٹوں سے سجایا گیا ہے علاوہ ازیں بعض جگہوں پرتھری ڈی لائٹوں سے عید تہنیتی پیغامات بھی دکھائے جارہے ہیں

شیئر: