Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر کی برطانوی وزیر سے ریاض میں ملاقات

ملاقات میں بین الاقوامی سطح پر مشترکہ دلچسپی  کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو واس)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے برطانیہ کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے وزیر مملکت جیمز کلیورلی سے ریاض میں ملاقات کی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گذشتہ روز اتوار کو ہونے والی ملاقات کے دوران انہوں نے مملکت اور برطانیہ کے مابین دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر مشترکہ دلچسپی  کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پیشرفت کا جائزہ لیا۔
قبل ازیں  مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے برطانوی وزیر مملکت کے استقبال کے موقع پر یمن میں سعودی سفیر محمد سعید آل جابر، یورپی انتظامیہ کے ڈائریکٹر جنرل سلطان بن خزیم اور سعودی عرب میں برطانیہ کے سفیر نیل کرمپٹن نے بھی شرکت کی۔
 

شیئر: