Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعتدال ایوارڈ 2020 عادل الجبیر کے نام

2020 کے لیے اعتدال ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔( فوٹو سبق)
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے 2020 کے لیے اعتدال ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔
شہزادہ خالد الفیصل نے پیر کو جدہ گورنر ہاؤس میں ایوارڈ کمیٹی کی صدارت کی جس میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے سربراہ اور ایوارڈ کونسل کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹرعبدالرحمن الیوبی اور الاعتدال انسٹی ٹیوٹ کے ڈین ڈاکٹر الحسن المناخرۃ شریک ہوئے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق خالد الفیصل نے کہا کہ ’اعتدال ایوارڈ 2020  کے لیے عادل الجبیر کا انتخاب کیا گیا ہے‘۔

شہزادہ خالد الفیصل نے پیر کو جدہ میں ایوارڈ کمیٹی کی صدارت کی(فوٹو سبق)

عادل الجبیر سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ ہیں۔ ایوارڈ کے لیے ان کا انتخاب بین الاقوامی تنظیموں اور پروگراموں میں سعودی عرب کی اعتدال پسندی کی  بھرپور نمائندگی کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔ 
الجبیر خارجہ پالیسی میں سعودی عرب کی اعتدال  پسندی کو اجاگر کرتے رہے ہیں۔ ان کی کوششوں کی بدولت دنیا بھر میں سعودی قیادت اور عوام کے بارے میں مثبت تصویر گئی ہے۔ 
خالد الفیصل نے کہا کہ ’عادل الجبیر کی کاوشوں نے اعتدال ایوارڈ کا اہم ہدف پورا کیا۔ انہوں نے عالمی سطح پر سعودی عرب کی متمدن تصویر نمایاں کی ہے۔‘
یاد رہے کہ  اعتدال ایوارڈ 2020 کے لیے 141 سے زیادہ نام تجویز کیے گئے تھے۔  نامزدگان کا تعلق سماج، سیاست، سفارتکاری، انسانی حقوق، علم و معرفت، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں سے تھا۔

شیئر: