Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر کا شاہ محمود قریشی سے رابطہ

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے پیرکو پاکستان، متحدہ عرب امارات، بحرین اور یمن کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے ہیں۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عادل الجبیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
 بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی اہیمت اجاگر کرتے ہوئے سٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا اور را بطے تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادرے ایس پی اے کے مطابق عادل الجبیر نے امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان، بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الذیانی  اور یمنی وزیر خارجہ محمد الحضرمی سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔ 
الجبیر نے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطوں کے دوران برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی حالات حاضرہ خصوصا یمنی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ 
یاد رہے کہ الجبیر نے اس سے قبل کہا تھا کہ ریاض معاہدے پر عمل درآمد میں تیزی لانے کا مجوزہ طریقہ کار یمنی عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ اس سے ریاستی ادارے موثر ہوں گے۔ یمن کے مختلف فریق متحد ہوں گے۔ یمنی عوام کی معاشی ضروریات پوری ہوں گی۔ 

 الجبیر نے امارات، بحرین اور یمن کے وزرا سے بھی رابطے کیے ہیں۔ ( فائل فوٹو اے ایف پی)

الجبیر نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ طریقہ کار یمنی بحران کے مکمل سیاسی حل تک رسائی کے لیے اقوام متحدہ کی کاوشوں کو تقویت پہنچائے گا۔ 
سعودی عہدیدار نے بتایا کہ مملکت نے ریاض معاہدے پر عمل درآمد میں تیزی لانے کے لیے طریقہ کار، یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے  حوالے کردیا ہے۔
علاوہ ازیں عادل الجبیر نے پیر کو جیبوتی کے ہم منصب محمودعلی یوسف سے بھی ٹیلیفونک رابطہ قائم کیا۔ انہوں نے سعودی عرب اور جیبوتی کے تعلقات کا جائزہ لیا۔

شیئر: