Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ ایئر کی ایتھنز کے لیے براہ راست پروازیں 

ہفتہ وار براہ راست پروازیں ریاض اور جدہ سے چلائی جائیں گی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودیہ عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایتھنز کے لیے براہ راست ہفتہ میں چار پروازیں  چلائی جائیں گی-  
اے 320 طیارے پروازوں کے لیے استعمال ہوں گے- جن کی نشستوں کی گنجائش 440 تک ہے- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایتھنز، السعودیہ کی بین الاقوامی پروازوں کے نقشے پر جدید ترین اضافہ ہے- جس کی پروازیں چار براعظموں کے لیے چل رہی ہیں- 
السعودیہ  ایتھنز جانے والی پروازوں کے مسافروں کو بہترین سہولتیں پیش کررہی ہے- اس حوالے سے ضیافت کے اعلی ترین معیار کو مدنظر رکھا جارہا ہے- 
السعودیہ ایتھنز کے لیے سیاحتی پروگرام  کے تحت  350 سے زیادہ پیکیج دے رہی ہے- 

شیئر: